بھٹکل 20 نومبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے بیلکے نیشنل ہائی وے پر کار اور آٹو رکشہ کے درمیان ہوئی ٹکر میں کار پر سوار چار لوگ شدید زخمی ہوگئے، جنہیں بھٹکل سرکاری اسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد کنداپور اسپتال روانہ کیا گیا ہے۔
حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کنداپور سے ہوناور جانے والی کار آٹو رکشہ سےٹکراگئی، ٹکر لگتے ہی آٹو بے قابو ہوکر قریب سے گذ ر رہے بولیرو پیک آپ سے ٹکراگیا۔
حادثے میں کار پر سوار کنداپور کے پراتیش موگویرا (18)، رام چندرا شیٹ (17)، بھرت جوگی ( 19) اور نوتن مڈیوال (19) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
پتہ چلا ہے کہ سڑک پر اچانک ایک جانور آگیا تھا جس سے بچنے کی کوشش میں کار کی آٹو سے ٹکر ہوگئی تھی، پھر آٹو دوسرے ایک پک آپ سے ٹکراگیا تھا، یہ تو اچھا ہوا کہ آٹو رکشہ پر کوئی مسافر نہیں تھا۔